منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا
عدالت نے شہبازشریف کے 50، 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے منظور کرلئے
منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے ضمانتی مچلکے منظور کرکے ان کی روبکار جاری کردی، جیل حکام کو روبکار موصول ہوتے ہی شہباز شریف کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منظور
منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو 6 ماہ اور 25 دنوں کے بعد رہائی ملی ہے، ان کی رہائی کے موقع پر حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق و دیگر رہنماوں کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔
شہباز شریف کے 50.50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے سیف الملوک کھوکھر اور محمد نواز نے جمع کرائے، اس سے قبل ضمانتی مچلکے نا مکمل ہونے کے باعث دیر ہوئی، ضمانتی مچلکوں پر درج گواہ عدالت نہ پہنچ سکا جب کہ وکیل کے کلرک نے گواہ کا نام تبدیل کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، مچلکے کے گواہ شعیب احمد مرزا کے نہ پہنچنے پر گواہ تبدیل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد شہبازشریف کی ضمانت منظور کی تھی۔