سعودی مفتی اعظم نے کووڈ مریضوں کا دوسروں سے ملنا حرام قرار دیدیا

اسلام انسانی جان کے تحفظ پر زور دیتا ہے، مفتی اعظم سعودی عرب

اسلام انسانی جان کے تحفظ پر زور دیتا ہے، مفتی اعظم سعودی عرب

سعودی مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا دوسروں سے ملنا جلنا حرام قرار دیدیا ہے۔


سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علماء کونسل کے چیئرمین الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے کورونا وائرس کے شکار مریضوں کا دوسرے افراد سے ملنا جلنا حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کو روکنے کے لیے تمام افراد اپنے اپنے ممالک کی جانب سے بتائے گئے طریقہ کار اور ہدایات پر عمل کریں۔

مفتی اعظم سعودی عرب نے کہا کہ اسلام انسانی جان کے تحفظ پر زور دیتا ہے، بالخصوص صحت مند کو بیمار پر اسی لیے کورونا کا شکار افراد دوسروں کا خیال رکھیں اور صحتمند افراد سے دور رہیں، اگر کوئی بھی شخص وبا کا شکار ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ ''خود کو ہلاکت میں نہ ڈالو'' کے قرآنی فرمان پر عمل کرے۔
Load Next Story