پختونخوا میں مارچ سے یکساں نظام تعلیم نافذ کرنیکا اعلان
انتخابی وعدے پورے،صوبے میں طبقاتی تفریق ختم کریں گے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک
KARACHI:
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مارچ کے مہینے سے طبقاتی نظام تعلیم ختم کر کے صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنیکا اعلان کردیا ہے۔
وہ دورہ ہری پور کے دوران نواحی گائوں کاگ میں سابق یوسی ناظم اعجاز خان کی ہزاروں حامیوں اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پراجتماع سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پراعظم سواتی، خالد مسعود، میاں جمشیدالدین، کمال غزنوی، یوسف ایوب خان اور دیگر پارٹی راہنماء، کارکنوں اور عمائدین علاقہ کثیرتعداد میں موجود تھے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا اور تبدیلی گلی ،نالی،سڑک، پل، اسپتال اورا سکول بنانے سے نہیں آئیگی بلکہ تب آئیگی جب ہم عوام کواستحصالی نظام سے نجات دلائیں گے ۔انھوںنے کہاکہ ہم مارچ سے یکساں نظام تعلیم نافذکرکے عوام سے کیاوعدہ پورا کردیںگے،پرویزخٹک نے کہا کہ کارکن مارچ اپریل میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔