عوامی حمایت حاصل ہوئی توصدارتی انتخابات لڑوں گا‘ مصری آرمی چیف

ریفرنڈم کل ہوں گے، تیاریاں مکمل، سیکیورٹی سخت،اخوان المسلمون کی بائیکاٹ کی اپیل

معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلون نے عوام سے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کردی۔ فوٹو: فائل

مصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ اگر ان سے مطالبہ کیا گیا اور انہیں عوامی حمایت حاصل ہوئی تو وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ادھر ملک بھر میں ریفرینڈم کل بروز منگل منعقد ہورہے ہیں جو دودن تک جاری رہیں گے ، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اتوارکو فرانسیسی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومصری فوج کے سربراہ عبدالفتح السیسی نے کہاکہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو فوج ان کے ساتھ تعاون کرے گی' اگر فوج کی جانب سے مینڈیٹ دیا گیا اور عوام کی طرف سے مطالبہ کیا گیا تو میں صدارتی انتخابات میں ضرور حصہ لوں گا۔




ادھر معزول صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ریفرنڈم کا بائیکاٹ کریں۔ مصری آرمی چیف السیسی کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ اگر عوام کی ایک بڑی تعداد آئین میں تبدیلی لانے کے اس ریفرنڈم میں شریک ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ووٹرز السیسی کو صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story