نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا دورہ کراچی منسوخ

عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر مریم نواز نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، ترجمان (ن) لیگ

عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر مریم نواز نے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا، ترجمان (ن) لیگ۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدعر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، اس حوالے سے لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے کہ مریم نواز کچھ دیر میں پریس کانفرنس کرکے وضاحت کریں گی۔

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، اور عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، عوام اور کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر مریم نواز نے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کا دورہ کراچی

واضح رہے کہ مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کی خبر آنے کے بعد پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے بتایا تھا کہ معالجین نے مریم نواز کو سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، اور اب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر 24 اپریل کو 2 روزہ دورہ پر کراچی جائیں گی اور این اے 249 میں لیگی امیدوار کے انتخابی جلسوں کے حوالے سے بلدیہ ٹاون چاندنی چوک پر کارکنان سے خطاب بھی کریں گی۔

 
Load Next Story