جاپان امریکا اور فرانس کا مشترکہ جنگی مشقوں پر اتفاق

جاپان کے جنوب مغربی حصے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کے اعلان نے چین کے تحفظات میں اضافہ کردیا ہے

 11 مئی سے 17 مئی تک ہونے والی ان زمینی مشقوں میں تینوں ممالک کی بری افواج حصہ لیں گی۔(فوٹو:فائل)

KARACHI:
جاپان پہلی بار آئندہ ماہ امریکا اور فرانس کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کی میزبانی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس نے اس خطے میں چین کے تحفظات میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاپانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ رواں سال 11 مئی سے 17 مئی تک ہونے والی ان زمینی مشقوں میں تینوں ممالک کی بری افواج حصہ لیں گی۔ ٹوکیو مشرقی اور جنوبی سمندر میں چین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا تدارک کرنے کے لیے اپنے اہم اتحادی امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔ جب کہ فرانس بھی آزاد اور قابل رسائی انڈو پیسفیک کا تصور رکھتا ہے۔


نوبو کیشی نے میڈیا کو بتایا کہ جاپان، امریکا اور فرانس کے درمیان ہونے والے مضبوط فوجی اشتراک سے دور دراز کے جزائر کا دفاع کرنے والی افواج کی جنگی حکمت عملی اور مہارت میں بہتری آئے گی۔

 

 

Load Next Story