کورونا وبا پاکستانی فنکاروں کا بھارت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
’’ہم سب آپ سب کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں کیونکہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں‘‘
کورونا کی موجودہ صورتحال پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
معروف اداکارعلی ظفر نے کہا کہ بھارت کے لئے نیک خواہشات ہیں، اس مشکل وقت میں ہم بھارتیوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی فنکاروں کے اس خیرسگالی کے اس جذبے کو صارفین نے خوب سراہا ہے۔
اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی خطرناک صورت حال کا سنا ہے، لیکن اس مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے ساتھ کھڑا ہے، ہم سب آپ سب کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں کیونکہ انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں ہے۔
احمد علی بٹ نے کہا کہ ہم سب بھارتیوں کی صحت کے لئے دعاگو ہیں، اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے اور اس وبائی مرض سے نجات دے۔
شہریار منور نے بھی انسانی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ دنیا کو کوویڈ 19 کا سامنا ہے، بھارت میں تو حالات بہت برے ہیں، ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتیو! مضبوط رہو، انشاءاللہ یہ برا وقت بھی نکل جائے گا۔