موٹر وے پولیس نے کراچی سے اغوا بلڈر کو بازیاب کرالیا
جامشورو ٹول پلازہ پر بغیر نمبر پلیٹ ویگو گاڑی روک لی۔
کراچی سے اغوا کیا گیا بلڈر جامشورو پیٹاروکے مقام سے موٹر وے پولیس کے ہاتھوں بازیاب جب کہ ایس ایچ او جامشورو کی بازیابی کا سہرا اپنے سر باندھنے کی ناکام کوشش۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے بلڈرز شاہنواز احمد بینک سے نکلے اور گاڑی میں بیٹھتے ہوئے 4 افراد زبردستی ان کے ساتھ بیٹھ گئے اور ہمراہ لے گئے۔ بلڈرکے اغوا کی اطلاع پر موٹر وے پولیس متحرک ہو گئی اور ناکہ بندی کردی۔
اس دوران سفید ویگوگاڑی جامشورو ٹول پلازہ سے انڈس ہائی وے پر مڑی جسے موٹر وے پولیس نے پیٹارو آکرو ٹول پلازہ پر روکتے ہوئے گاڑی کی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر باز پرس کی تو اغوا کار گاڑی سمیت فرار ہوگئے، پیچھا کرنے پر ملزمان نے نے گاڑی کچھ دور جا کر روک دی اور فرارہو گئے۔
موٹر وے پولیس کے فراز ہاشم بھٹی نے گاڑیمیں موجود مغوی کو بازیاب کراتے ہوئے ایس ایچ او جامشورو آدم ابڑو کے حوالے کردیا تو تھانیدارنے بازیابی کا تمام کریڈٹ خود لینے کی کوشش کی اور سوشل میڈیا پر جامشورو پولیس کی کارکردگی بیان کی تاہم موٹر وے پولیس نے بھانڈا پھوڑ دیا کہ مغوی کو تو انہوں نے چند گھنٹے قبل ہی بازیاب کرا یا ہے اور فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ معاملے کاایس ایس پی جامشورو نے نوٹس لیتے ہوئے اغواکاروں کی تلاش کے لیے پولیس کو متحرک کر دیا۔