پی ٹی آئی کی سیاست امید کا استعارہ ہے فواد چوہدری
عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کیلیے ہے جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کےعوام کی سیاست پر امید کا استعارہ ہے۔
تحریک انصاف کے 25ویں یوم تاسیسی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کےعوام کی سیاست اور سیاستدانوں پر امید کا استعارہ ہے، عمران خان کی جدوجہد ایک ایسے سماج کے لئے ہے جہاں طاقتور اور کمزور پر قانون کا نفاذ یکساں ہو، یہ تحریک ابھی جاری ہے اور انشاللہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔
دوسری جانب پنجاب کے سینیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے بھی پی ٹی آئی کے 25 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن تحریک انصاف کے ہر کارکن، ورکر اور سپورٹر کے لیے قابل فخر ہے، گزشتہ 25برس عمران خان کی قیادت میں مسلسل جدوجہد اور لگن کا استعارہ ہیں، عام پاکستانی کی کاوشوں کے باعث آج تحریک انصاف اقتدار میں ہے، پی ٹی آئی کی سیاست تبدیلی لانے اور دو نہیں ایک پاکستان کے لیے ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 25 اپریل 1996 کو رکھی تھی۔ اس پارٹی کے پہلے چیئرمین عمران خان خود بنے اور آج تک وہی اس پارٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔