خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں 9 ماہ کے دوران 83 فیصد اضافہ

بحرین، کویت، قطراوراومان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 2.458 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا

بیرون ملک سے ترسیلات زر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں فوٹو: فائل

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے لیکر مارچ 2021 تک سعودی عرب اوریواے ای کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک بحرین، کویت، قطراوراومان میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 2.458 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستانی محنت کشوں نے2.264 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
Load Next Story