سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کا نفاذ درست نہیں ثروت اعجاز قادری

صوبہ سندھ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلیے بلدیاتی نظام پر نہ صرف تمام اکائیوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔

صوبہ سندھ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلیے بلدیاتی نظام پر نہ صرف تمام اکائیوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔فوٹو:فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے حالیہ بلدیاتی ترمیمی آرڈیننس کے اجرا پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی تحریک ایسے سیاسی نظام کا حصہ نہیں بنے گی۔


جو عوام کی خواہشات کے برعکس ہو،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر رابطہ کمیٹی کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلیے بلدیاتی نظام پر نہ صرف تمام اکائیوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔

بلکہ ایسے بنیادی مسائل پر قومی اتفاق رائے کیلیے پارلیمنٹ سے باہر کی سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہی جمہوریت ہے دنیا میں کوئی قانون کسی مخصوص طبقے اور جماعت کیلیے نہیں بنایا جاتا۔
Load Next Story