اہل خانہ نے متھن چکرورتی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تردید کردی
خدا کے فضل اور مداحوں کی نیک تمناؤں کی بدولت متھن چکرورتی کورونا سے محفوظ ہیں، بیٹا
بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کے بیٹے نے اپنے والد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی تاہم اہل خانہ نے اس خبر کو افواہ قرار دے دیا۔
اداکار کے بیٹے مموح چکرورتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خدا کے فضل اور مداحوں کے پیار اور نیک تمناؤں کی بدولت متھن چکرورتی کورونا سے محفوظ ہیں اور مغربی بنگال میں اپنے شو پر کام کررہے ہیں، ہم کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات پر سنجیدگی سے عمل کررہے ہیں کیوں کہ وبا کے خلاف یہ جنگ ہمیں ہر صورت جیتنی ہے۔