نامور پاکستانی کامیڈین ملک کے دوہرے تعلیمی نظام کے خلاف بول پڑے
تعلیم کا دوہرا معیار اپنا کر ہم طالب علموں کو 2 طبقوں میں تقسیم کر رہے ہیں، غفار لہری
اسلام آباد:
پاکستان فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور کامیڈین غفار لہری کا کہنا ہے کہ ملک میں غریب اور امیر کے بچوں کے لئے الگ الگ ایجوکیشن سسٹم کیوں ہے۔
کامیڈین غفار لہری نے کہا میرا ماننا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کا روشن مستقبل ہوتے ہیں لیکن تعلیم کا دوہرا معیار اپنا کر نہ صرف ہم طالب علموں کو 2 طبقوں میں تقسیم کر رہے ہیں بلکہ اپنے ہی قوم کے فیوچر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت میں غفار لہری نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں۔ اس کے باوجود والدین اپنے بچوں کی فیسیں دینے پر مجبور ہیں۔ آخر کیوں؟ کیا اس کیوں کا کوئی جواب دے گا؟
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عام شہریوں کے مالی حالات بہت برے ہیں، شوبز سے وابستہ افراد کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ شوبز میں گزارا ہے اس کے باوجود 15 ماہ سے روزگار ہوں ،کچھ اس طرح کی صورتحال کا سامنا دوسرے فنکاروں کو بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کے موقع پر فنکاروں کے لئے خصوصی مالی پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ خوشی کے اس موقع کو اچھےطریقے سے منا سکیں۔