عرفان خان نے موت سے قبل ہی اپنے مرنے کے بارے میں بتادیا تھا بیٹے کا انکشاف

عرفان خان گزشتہ برس 20 اپریل کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے

عرفان خان گزشتہ برس 20 اپریل کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے فوٹوفائل

مرحوم بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے موت سے قبل ہی بتادیا تھا کہ اب وہ زیادہ دن زندہ نہیں رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کی موت سے دو یا تین روز پہلے میں ان کے ساتھ اسپتال میں تھا۔ ان کی حالت اس وقت بہت خراب تھی۔ اور وہ ہوش کھورہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارعرفان خان انتقال کرگئے


اس وقت میرے والد نے میری طرف دیکھا، مسکرائے اور آخری باتوں میں سے جو بات انہوں نے مجھ سے کہی وہ یہ تھی کہ میں مرنے والا ہوں۔ اس وقت میں نے ان سے کہا آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔ اس کے بعد دوبارہ انہوں نے مجھے دیکھا، ایک بار پھر مسکرائے اور پھر وہ سوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مرنے سے قبل عرفان خان کے آخری الفاظ

واضح رہے کہ عرفان خان گزشتہ برس 20 اپریل کو بڑی آنت میں انفیکشن کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔ پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے اداکار کی موت کو اینٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا تھا۔
Load Next Story