قلعہ عبداللہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق

خیز مواد پولیس کی موبائل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا، پولیس

زخمیوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں فوٹو: فائل

بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب عین اس وقت دھماکا ہوا جب اطراف میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد پولیس کی موبائل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیئے گئے ہیں۔
Load Next Story