بھارت میں طاقتور زلزلے سے درجنوں عمارتیں تباہ
6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
بھارتی ریاست آسام میں زلزلے کے طاقت ور جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور لوگ خوف زدہ ہوکر میدانوں کی جانب بھاگنے لگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے 140 کلو میٹر شمالی علاقے میں زمین کی 34 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزے کے جھٹکوں سے درجنوں عمارتیں تباہ اور مرکزی شاہراؤں پر درارڑیں پڑ گئیں جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔ کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے میونسپل اداروں، فائر بریگیڈ اور اسپتالوں کے عملے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکٹس کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں میں خوف برقرار ہے تاہم کہیں سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حالات کنٹرول میں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ریاست بہار میں بھی محسوس کیئے گئے۔
دریں اثنا آسام کے سرحد کے قریب بنگلادیشی علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے تاہم وہاں شدت زیادہ نہیں تھی اور کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔