اسلام آباد میں گذشتہ 15 روزکے دوران مزید 1000 بچے کورونا سے متاثر
بچوں سے سماجی فاصلہ رکھنا ممکن نہیں لیکن صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے بچوں کو کورونا سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے، ماہرین
اسلام آباد میں گذشتہ 15 روزکے دوران مزید 1000 بچے کورونا سے متاثرہوچکے۔
اسلام آباد میں گذشتہ 15 روزکے دوران مزید 1000 بچے کورونا سے متاثرہوچکے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بڑوں کے ساتھ بچے بھی زیادہ تعداد میں متاثرہورہے ہیں، ماں باپ کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلوں اور صفائی کا خاص خیال رکھے تاکہ بچوں کو کورونا سے محفوط رکھا جاسکے۔
ڈی ایچ او رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثرہونے والوں میں 10 سال تک عمر کے بچے شامل ہیں۔
پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ کم سن بچوں کو ماسک پہنانا بہترنہیں تاہم ماں باپ کو چاہئے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں، سماجی فاصلہ اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ بچوں کو کورونا سے محفوط رکھا جاسکے۔