اپنی نئی فلم منفرد انداز میں بنانا چاہتا ہوںجاوید شیخ

میوزک پربھر پور توجہ ہے،فلم پاکستان کے علاوہ دبئی میں شوٹ کی جائے گی

فلم بنانے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتا،اداکار و ہدایتکار۔ فوٹو : فائل

پاکستان میں فلم ''یہ دل آپ کا ہوا'' سے شہرت حاصل کرنے والے اور فلم انڈسٹری کو دوبارہ فعال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار جاوید شیخ ایک بار اپنی نئی فلم کو منفرد اور عمدہ فلم کے طور پر فلم بینوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ فلم بنانے کے لیے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہتا، اسی وجہ سے نئی فلم کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن اب جب کہ نئی فلم شروع کرنے کا ارادہ کرلیا ہے اس فلم کی موسیقی پر میری خصوصی توجہ ہے کیونکہ فلم کی کامیابی میں میوزک اہم کردار ادا کرتا ہے۔




میری پہلی فلموں کے بیشتر گیت بھی اسی وجہ سے ہٹ ہوئے کہ میں فلم کا میوزک منفرد انداز میں کرنا چاہتا ہوں، جاوید شیخ کی یہ فلم دبئی میں فلم بند کی جائے گی،جس میں پاکستان اور بھارت کے فنکار شامل ہوں گے،فلم کی لوکیشن کا انتخاب کرلیا گیا ہے، بہت جلد اس کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کریں گے۔
Load Next Story