کولمبیا کی سرحد پرجھڑپوں میں وینزویلا کے8فوجی ہلاک
وزینیزویلا کی فوج اور کولمبیا کے مسلح گروہوں کےدرمیان مغربی سرحد پر21 مارچ سے شدید جھڑپیں جاری ہیں
وینزویلا میں کولمبیا سے ملحقہ سرحد پر مسلح گروہوں سے کئی روز سے جاری جھڑپوں میں وینزویلا کے 8فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پادرینو لوپیز نے مارے گئے اہلکاروں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ریاست اپورے کی سرحد پر وزینزویلا کی فوج اور کولمبیا کے مسلح گروہوں کےدرمیان 21 مارچ سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ جن کے نتیجے میں ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور منشیات برآمد کی جاچکی ہے۔