ہالی ووڈ ہدایت کار عرفان خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے تھے
عرفان خان یہ جانے بغیر اس دنیا سے چلے گئے کہ ان کے پسندیدہ ہدایت کار ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے، بیوہ عرفان خان
ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کی بیوہ نے انکشاف کیا ہے کہ آسکرایوارڈ یافتہ ہدایت کار الیہاندرہ گونزیلز عرفان خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند تھے۔
بھارتی اداکار عرفان خان کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا، اس موقع پر مداحوں کی جانب سے عرفان خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ہی عرفان خان کے اہل خانہ ان کی زندگی سے جڑے مختلف پہلووں کو مداحوں کے سامنے لا رہے ہیں۔
عرفان خان کی بیوہ ستاپا سکدر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ عرفان خان یہ جانے بغیر ہی اس دنیا سے چلے گئے کہ ان کے پسندیدہ ترین ہدایت کار ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔
عرفان خان نے اپنی زندگی میں کئی انٹرویوز میں اس بات کا اظہار کیا کہ ہالی ووڈ کو بابل، برڈ مین اور دی ریوی ننٹ جیسی مشہور فلمیں دینے والے آسکر ایوارڈ یافتہ الیہاندرہ گونزیلز اینارٹو ان کے پسندیدہ ہدایت کار تھے۔
ستاپا سکدر کا کہنا ہے عرفان خان کے انتقال کے بعد میرا نائر کے ذریعے یہ بات ان کے علم میں آئی ہے کہ ہالی ووڈ ہدایت کار بھی عرفان خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند تھے اور انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے بھی تیار تھے، میرا نائر ہالی ووڈ ہدایت کار کی اس خواہش کا علم رکھتی تھیں لیکن عرفان خان کی خرابی صحت کے باعث انہیں آگاہ نہیں کرسکیں۔
عرفان خان کی بیوہ نے کہا کہ یہ قدرے افسوس ناک ہے کہ میرے شوہر یہ جانے بغیر اس دنیا سے چلے گئے کہ ان کے پسندیدہ ترین ہدایت کار ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔