عید میلاد النبی کے مرکزی جلوس کے موقع پر ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

جلوس کے راستے میں آنے والی سڑکوں اور گلیوں کو سیل کردیا جائے گا، شہری پریشانی سے بچنے کیلیے متبادل راستے اختیار کریں

مرکزی جلوس میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا اور نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کے اعلامیہ کے مطابق 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا اور نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں پہلا جلوس12 ربیع الاول کو صبح 10 بجکر 30 منٹ دعوت اسلامی کی سربراہی میں نکالا جائے گا جس کا روٹ ککری گراؤنڈ ، نواب مہابت خانجی روڈ ، جماعت خانہ ، جی الانہ روڈ ، ٹاور تا میمن مسجد بولٹن مارکیٹ تک آئے گا ، دوسرا جلوس 2 بجکر30 منٹ پر مولانا اصغر درس کی قیادت میں میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے آرام باغ مسجد تک آئے گا جس کا روٹ میمن مسجد کھارادر ، ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر ، ریگل چوک ، شارع لیاقت فریسکو چوک سے ہوتا ہوا آرام باغ مسجد پر آئے گا ، مرکزی جلوس اہلسنّت والجماعت کے قائد علامہ شاہ تراب الحق قادری کی قیادت میں میمن مسجد سے 3 بجے دوپہر برآمد ہوگا۔

جس کا روٹ میمن مسجد کھارادر سے برآمد ہو کر ایم اے جناح روڈ براستہ لائٹ ہاؤس ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا پرانی نمائش چورنگی سے نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا ، ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس اور شہر کے دیگر جلوسوں اور عام شہریوں کو جو ہدایات جاری کی ہیں اس کے مطابق جیسے ہی جلوس منظم ہوگا اور ککری گراؤنڈ سے روانہ ہو گا تو کسی بھی قسم کی ٹریفک کو لی مارکیٹ ، آگرہ تاج کالونی ، کرین چورنگی ، جی الانہ روڈ اور کھارادر کی طرف سے ککری گراؤنڈ آنے کی اجازت نہ ہوگی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا ، جو ٹریفک کیماڑی کی جانب سے براستہ جناح برج ٹاور کی جانب آئے گا اس کو جلوس کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا اور متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا ۔

اعلامیے کے مطابق تمام سڑکیں ، گلیاں اور لائنیں جوکہ جلوس کے راستے میں پڑتی ہیں ان کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا تاکہ ان راستوں سے آنے والا ٹریفک جلوس میں خلل نہ ڈالے تمام ٹریفک کو مندرجہ ذیل متبادل راستوں سے ٹاور تا نشتر پارک تک موڑ دیا جائے گا ، میری ویدر ٹاور / ایم اے جناح روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن / ممتاز حسن روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن / میر کرم علی تالپور روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / ایوان تجارت روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / سرائے عالمگیر روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / الطاف حسین روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / حسن علی آفندی روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ ، ۔ شارع لیاقت جنکشن / بابائے اردو روڈ۔ شارع لیاقت جنکشن / محمد بن قاسم روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / سڑ ک منجانب ہائی کورٹ ، شارع لیاقت جنکشن / سرمد روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / عبداﷲ ہارون روڈ ، تمام گلیاں اور لائنیں جو کہ شارع لیاقت پر واقع ہیں۔




پریڈی اسٹریٹ جنکشن / ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن / پریڈی پولیس اسٹیشن روڈ ، عبداﷲ ہارون روڈ جنکشن بالمقابل غفور چیمبر ، جنکشن آغاخان روڈ / سڑک جانب گرامر اسکول ، ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ جنکشن / سڑک جانب منسفیلڈ اسٹریٹ ، منسفیلڈ اسٹریٹ / سڑک جانب لائنز ایریا ، تمام سڑکیں ، گلیاں اور لائنیں نیز منسفیلڈ اسٹریٹ سے لیکر پرانی نمائش تک ، شارع قائدین جنکشن / لنک روڈ عقب مزار قائد آعظم ، لنک روڈ جنکشن عقب مزار قائد اعظم / دادا بھائی نور جی روڈ پیپلز چورنگی ، جنکشن بالمقابل اسلامیہ کالج ، جنکشن الطاف حسین روڈ / سڑک جانب پرانہ بازار / سٹی کورٹ نزد ڈینسو ہال ، ڈاکٹر طاہر سیف الدین روڈ جنکشن / سڑک جانب حسن علی عقب سیشن کورٹ ، حسن علی آفندی روڈ جنکشن / چاند بی بی روڈ ، این جے وی اسکول جنکشن / ایم اے جناح روڈ، جمیلہ اسٹریٹ جنکشن / سڑک جانب انکل سریا اسپتال ، آغاخان روڈ جنکشن / کوسٹ گارڈ روڈ ، سولجر بازار جنکشن / کیانی روڈ بالمقابل کوسٹ گارڈ ،

سولجر بازار جنکشن / منسفیلڈ اسٹریٹ ، تمام گلیاں اور سڑکیں واقع سولجر بازار ، بہادر یار جنگ روڈ آغاخان روڈ تا گرو مندر ، تما م اندرونی گلیاں ، اور سڑکیں ، الطاف حسین روڈ تا انکل سریا اسپتال ، جملہ ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیو ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے کو اس طرف آنے نہیں دیا جائے گا بلکہ اسلامیہ کالج جنکشن ، نیو ایم اے جناح روڈ / لنک روڈ فلائی اوور سے شارع قائدین کی طرف موڑ دیا جائے گا ، جملہ ٹریفک جو کہ گرو مندر کی جانب براستہ جمشید روڈ ، جہانگیر روڈ ، بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف سے پرانی نمائش ، نشتر پارک براستہ ایم اے جناح روڈ اور بہادر یار جنگ روڈ کی طرف آتا ہے اس کو اس طرف سے آنے نہیں دیا جائے گا اور ان کو متبادل اطراف سے موڑ دیا جائے گا ،

تمام سڑکیں ، گلیاں جانب بہادر یار جنگ روڈ ، گرو مندر تا منسفیلڈ اسٹریٹ مکمل طور پر تمام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی ، شارع قائدین سے پرانی نمائش کی جانب آنے نہیں دیا جائیگا اسے شارع قائدین / سوسائٹی سگنل سے متبادل راستے پر موڑ دیا جائے گا ، جیسے ہی چھوٹا جلوس میمن مسجد سے آرام باغ مسجد کے لئے روانہ ہوگا تو اس وقت ایمپریس مارکیٹ سے آنیوالی تما م ٹریفک کو زیب النسا اسٹریٹ پر موڑ دیا جائیگا اور شارع لیاقت پر آنیوالی تمام ٹریفک کو آرام باغ لائٹ ہاؤس سگنل سے ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ پر مو ڑ دیا جائے گا اور کورٹ روڈ سے آنے والا تمام ٹریفک کو کورٹ چورنگی سے واپس ایم آر کیا نی چوک کی طرف موڑ دیا جائیگا، تبت سینٹر تا ریگل چوک اور ریگل چوک تا آرام باغ مسجد تک کسی بھی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، عوام الناس سے التماس ہے مندرجہ بالا راستوں پر عید میلادالنبی کے جلوس چلیں گے تاہم پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ بغیر تاخیر کے اپنی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی کے اعلامیہ کے مطابق 12 ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہو گا اور نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا،جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں پہلا جلوس12 ربیع الاول کو صبح 10 بجکر 30 منٹ دعوت اسلامی کی سربراہی میں نکالا جائے گا جس کا روٹ ککری گراؤنڈ ، نواب مہابت خانجی روڈ ، جماعت خانہ ، جی الانہ روڈ ، ٹاور تا میمن مسجد بولٹن مارکیٹ تک آئے گا ، دوسرا جلوس 2 بجکر30 منٹ پر مولانا اصغر درس کی قیادت میں میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے آرام باغ مسجد تک آئے گا جس کا روٹ میمن مسجد کھارادر ، ایم اے جناح روڈ ، تبت سینٹر ، ریگل چوک ، شارع لیاقت فریسکو چوک سے ہوتا ہوا آرام باغ مسجد پر آئے گا ، مرکزی جلوس اہلسنّت والجماعت کے قائد علامہ شاہ تراب الحق قادری کی قیادت میں میمن مسجد سے 3 بجے دوپہر برآمد ہوگا جس کا روٹ میمن مسجد کھارادر سے برآمد ہو کر ایم اے جناح روڈ براستہ لائٹ ہاؤس ، تبت سینٹر سے ہوتا ہوا پرانی نمائش چورنگی سے نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوگا ، ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس اور شہر کے دیگر جلوسوں اور عام شہریوں کو جو ہدایات جاری کی ہیں اس کے مطابق جیسے ہی جلوس منظم ہوگا اور ککری گراؤنڈ سے روانہ ہو گا تو کسی بھی قسم کی ٹریفک کو لی مارکیٹ ، آگرہ تاج کالونی ، کرین چورنگی ، جی الانہ روڈ اور کھارادر کی طرف سے ککری گراؤنڈ آنے کی اجازت نہ ہوگی اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا ، جو ٹریفک کیماڑی کی جانب سے براستہ جناح برج ٹاور کی جانب آئے گا اس کو جلوس کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا اور متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا ، اعلامیے کے مطابق تمام سڑکیں ، گلیاں اور لائنیں جوکہ جلوس کے راستے میں پڑتی ہیں ان کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا تاکہ ان راستوں سے آنے والا ٹریفک جلوس میں خلل نہ ڈالے تمام ٹریفک کو مندرجہ ذیل متبادل راستوں سے ٹاور تا نشتر پارک تک موڑ دیا جائے گا ، میری ویدر ٹاور / ایم اے جناح روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن / ممتاز حسن روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ جنکشن / میر کرم علی تالپور روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / ایوان تجارت روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / سرائے عالمگیر روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / الطاف حسین روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / حسن علی آفندی روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ ، ۔ شارع لیاقت جنکشن / بابائے اردو روڈ۔ شارع لیاقت جنکشن / محمد بن قاسم روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / سڑ ک منجانب ہائی کورٹ ، شارع لیاقت جنکشن / سرمد روڈ ، شارع لیاقت جنکشن / عبداﷲ ہارون روڈ ، تمام گلیاں اور لائنیں جو کہ شارع لیاقت پر واقع ہیں ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن / ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن / پریڈی پولیس اسٹیشن روڈ ، عبداﷲ ہارون روڈ جنکشن بالمقابل غفور چیمبر ، جنکشن آغاخان روڈ / سڑک جانب گرامر اسکول ، ڈاکٹر داؤد پوتا روڈ جنکشن / سڑک جانب منسفیلڈ اسٹریٹ ، منسفیلڈ اسٹریٹ / سڑک جانب لائنز ایریا ، تمام سڑکیں ، گلیاں اور لائنیں نیز منسفیلڈ اسٹریٹ سے لیکر پرانی نمائش تک ، شارع قائدین جنکشن / لنک روڈ عقب مزار قائد آعظم ، لنک روڈ جنکشن عقب مزار قائد اعظم / دادا بھائی نور جی روڈ پیپلز چورنگی ، جنکشن بالمقابل اسلامیہ کالج ، جنکشن الطاف حسین روڈ / سڑک جانب پرانہ بازار / سٹی کورٹ نزد ڈینسو ہال ، ڈاکٹر طاہر سیف الدین روڈ جنکشن / سڑک جانب حسن علی عقب سیشن کورٹ ، حسن علی آفندی روڈ جنکشن / چاند بی بی روڈ ، این جے وی اسکول جنکشن / ایم اے جناح روڈ، جمیلہ اسٹریٹ جنکشن / سڑک جانب انکل سریا اسپتال ، آغاخان روڈ جنکشن / کوسٹ گارڈ روڈ ، سولجر بازار جنکشن / کیانی روڈ بالمقابل کوسٹ گارڈ ، سولجر بازار جنکشن / منسفیلڈ اسٹریٹ ، تمام گلیاں اور سڑکیں واقع سولجر بازار ، بہادر یار جنگ روڈ آغاخان روڈ تا گرو مندر ، تما م اندرونی گلیاں ، اور سڑکیں ، الطاف حسین روڈ تا انکل سریا اسپتال ، جملہ ٹریفک جو کہ یونیورسٹی روڈ کی طرف سے براستہ نیو ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے کو اس طرف آنے نہیں دیا جائے گا بلکہ اسلامیہ کالج جنکشن ، نیو ایم اے جناح روڈ / لنک روڈ فلائی اوور سے شارع قائدین کی طرف موڑ دیا جائے گا ، جملہ ٹریفک جو کہ گرو مندر کی جانب براستہ جمشید روڈ ، جہانگیر روڈ ، بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف سے پرانی نمائش ، نشتر پارک براستہ ایم اے جناح روڈ اور بہادر یار جنگ روڈ کی طرف آتا ہے اس کو اس طرف سے آنے نہیں دیا جائے گا اور ان کو متبادل اطراف سے موڑ دیا جائے گا ، تمام سڑکیں ، گلیاں جانب بہادر یار جنگ روڈ ، گرو مندر تا منسفیلڈ اسٹریٹ مکمل طور پر تمام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی ، شارع قائدین سے پرانی نمائش کی جانب آنے نہیں دیا جائیگا اسے شارع قائدین / سوسائٹی سگنل سے متبادل راستے پر موڑ دیا جائے گا ، جیسے ہی چھوٹا جلوس میمن مسجد سے آرام باغ مسجد کے لئے روانہ ہوگا تو اس وقت ایمپریس مارکیٹ سے آنیوالی تما م ٹریفک کو زیب النسا اسٹریٹ پر موڑ دیا جائیگا اور شارع لیاقت پر آنیوالی تمام ٹریفک کو آرام باغ لائٹ ہاؤس سگنل سے ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ پر مو ڑ دیا جائے گا اور کورٹ روڈ سے آنے والا تمام ٹریفک کو کورٹ چورنگی سے واپس ایم آر کیا نی چوک کی طرف موڑ دیا جائیگا، تبت سینٹر تا ریگل چوک اور ریگل چوک تا آرام باغ مسجد تک کسی بھی گاڑی کو پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، عوام الناس سے التماس ہے مندرجہ بالا راستوں پر عید میلادالنبی کے جلوس چلیں گے تاہم پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں تاکہ بغیر تاخیر کے اپنی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔
Load Next Story