حسن علی دوسرے اینڈ سے بھرپور سپورٹ ملنے پر مسرور
شاہین کے ساتھ کامیاب جوڑی بن چکی،آل راؤنڈر بننا چاہتا ہوں، پیسر
حسن علی دوسرے اینڈ سے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور سپورٹ ملنے پر مسرور ہیں۔
ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا کانفرنس میں حسن علی نے کہا کہ ہرمیچ میں اچھی کارکردگی سے میرے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے،میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے ہمیشہ ہی بہت لطف اندوز ہوتا ہوں، ایک اینڈ پر نوجوان پیسر ایکشن میں ہوں اور دوسرے پر مجھے بولنگ کا موقع ملے تو اچھا کمبی نیشن بن جاتا ہے، شاہین کے ساتھ کامیاب جوڑی پہلے سے بن چکی، وہ بہت پْرجوش اور باکمال بولر ہیں، میری دعا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا سنگ میل بھی عبور کریں۔
حسن علی نے کہا کہ ہرارے کی پچ سلو ہے، پہلی اننگز میں اچھی سبقت لینے کے بعد ہماری کوشش ہوگی کہ دوسری باری میں بھی حریف بیٹسمینوں کو جلد آؤٹ کریں،میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بعد ٹیسٹ میں اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب ہوا جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،میں خود پر ہونے والی تنقید کا برْا نہیں مناتا، اس کو مثبت انداز میں لیتا ہوں تاکہ کھیل میں مزید نکھار لاکر توقعات پر پورا اترسکوں۔
انھوں نے کہا کہ وقاریونس میرے رول ماڈل ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اننگز کے آخری اووز میں یارکرز کرنا سب کو آتا ہے،ہم سلو بال بھی کرنے میں مہارت رکھتے ہیں، سب میچ کی صورتحال اور ٹیم پلان کے مطابق بولنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
حسن علی نے کہا کہ میں بطور بیٹسمین بھی پاکستانی کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہوں،ہرارے ٹیسٹ میں موقع ملا تو رنز بنانے کی کوشش کروں گا،میں ایک آل راونڈ کے طور پر اپنی پہچان بنانے کیلیے پْر عزم ہوں۔