جنوبی وزیرستان مذاکرات کامیاب 3روز سے جاری احتجاج ختم

تحریری فیصلے کے تحت مقتولین کے لواحقین کو دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا، کمشنر

تحریری فیصلے کے تحت مقتولین کے لواحقین کو دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا، کمشنر۔فوٹو : فائل

مظاہرین اور صوبائی حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔


آئی جی ایف سی اور کمشنر ڈیرہ کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے پرجنوبی وزیرستان میں تین روز سے جاری احتجاج ختم اور نعشوں کی تدفین کر دی گئی، لدھا کے علاقہ بی بی زئی راغزی میں دو نوجوانوں کلام الدین اور انعام اللہ کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا دھرنا 3 دن سے جاری تھا۔

کمشنرعامر لطیف کے مطابق تحریری فیصلے کے تحت مقتولین کے لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔
Load Next Story