ناموس رسالت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاثروت اعجاز قادری
ناانصافیوں کیخلاف لائحہ عمل کا اعلان آج کرینگے، میلاد مصطفیؐ ریلی سے خطاب
لاہور:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ ، ناموس صحابہؓ اور ناموس اولیا ؒ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
12کروڑ کی اکثریت رکھنے والے اہلسنت کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف حتمی لائحہ عمل کا اعلان 12ربیع الاول کے مرکزی جلسے کے بعد کیا جائے گا،مزارات پر زائرین کے گلے کاٹنے والوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ ہمیں میلادیوں سے فسادیوں کی جانب دھکیلنے کی کوشش نہ کریں ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے لیاقت آباد ڈاکخانہ سے کھارادر چھٹن شاہ بابا کے مزار تک نکالی جانے والی میلاد مصطفیؐ ریلی کے آغاز پر شرکا سے خطاب میں کیا، اس موقع پر سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری اور دیگر بھی موجود تھے۔
ثروت اعجاز قادری نے خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں نے میلاد مصطفیؐ کی ریلیوں اور جلوسوں کو روکنے کی ہر ممکن سازشیں کیں آج کا یہ ٹھاٹھیں مارتا ہوا عوامی سمندر ان دہشتگردوں کے لیے نوشتہ دیوار ہے، ہمارے ساتھ جو انصافیاں ہوئی ہیں اس کا احتساب ضرور کیا جائے گا اور ہم اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان مرکزی جلوس اور جلسے کے اختتام پر کریں گے،جلوسوں اور ریلیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیںاور سیکیورٹی کو جواز بنا کر میلاد مصطفیؐ منانے والوں کے خلاف سازش کی گئی ہے، ہم کسی طالبان یا ان کے چیلو ںسے ڈرنے والے نہیں ہیں،ریلی روایتی راستوں سے ہوتی ہوئی کھارادر میں مزار چھٹن شاہ بابا پراختتام پذیرہوئی۔