حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ

پٹرول کی قیمت 108.56 روپے فی لیٹر برقرار

یہ قیمتیں 15 مئی 2021 تک لاگو رہیں گی، وزارت خزانہ اعلامیہ ۔ فوٹو، فائل

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 108.56 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے فی لیٹربرقرار رہیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77.65 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی اور یہ قیمتیں پندرہ مئی 2021 تک لاگو رہیں گی۔
Load Next Story