حکومتی پالیسیوں سے ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے وزیراعظم
رواں مالی سال جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصداضافےسے 3780 ارب تک پہنچ گئیں،وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3780 ارب تک پہنچ گئیں، ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر قابل تعریف ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب کے محصولات اکٹھےکیے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔ اس طرح ایک ماہ کے دوران اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصداضافہ ہوا۔ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔