رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں تنزلی پاؤنڈ اور یورو کے نرخ بڑھ گئے

برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 29 پیسے بڑھ کر 213.95 روپے ہوگئے

برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 29 پیسے بڑھ کر 213.95 روپے ہوگئے (فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ کے بعد تنزلی ہوٸی جب کہ پاؤنڈ اور یورو کے نرخ میں اضافہ ہوا۔

ہفتہ وار کاروبار میں درآمدی ایل سیز کھلنے کے سبب رسد کے مدمقابل ڈالر کی طلب بڑھنے سے اتارچڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ ہفت وار کاروبار کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ ہوا۔

جاپان کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 37 کروڑ کے قرضوں کی اداٸیگی موخر کرنے کی سہولت ملنے اور سعودی عرب سے 50 کروڑ ڈالر کے نٸے معاہدے کی خبر سے روپیہ تگڑا ہوا۔


ہفتہ وار کاروبار میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154 روپے سے نیچے آگٸی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 42 پیسے گھٹ کر 153.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے گھٹ کر 153.90 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 29 پیسے بڑھ کر 213.95 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 215 روپے ہوگٸی۔

اسی طرح انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 46 پیسے بڑھ کر 185.85 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 2 روپے بڑھ کر 186.50 روپے ہوگئی۔
Load Next Story