مقبوضہ کشمیربھارتی فوج کی دہشت گردی جاری3کشمیری نوجوان شہید
اقوام متحدہ کی قراردادیں، مسئلہ کشمیر کے حل کی واحد راہ ہیں، علی گیلانی، میر واعظ کی زیر صدارت اہم اجلاس
ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور قصبے میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو قصبے کے علاقے ڈانگر پورہ میں شہید کیا ۔
آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ علاوہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایگزیکیٹو کونسل کا ایک اجلاس حریت ہیڈکوارٹر پر میر واعظ عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں کہاگیا کہ اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے جذبات ، احساسات اور قربانیوں کو نظر میں رکھ کر اس دیرینہ تنازع کے حل کیلیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ دوسری جانب بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں، مسئلہ کشمیر کے حل کی واحد راہ ہیں۔ انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے جموںو کشمیر کی کسی بھی یکطرفہ تقسیم کو مسترد کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشتاق احمد نامی ہیڈ کانسٹیبل نے ادھم پور میں واقع ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے گولی مار کر خودکشی کرلی جس سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 296ہوگئی۔ ادھر ضلع ادھم پور میں بھارتی فوج کے آفیسرز میس میں کام کرنے والا 30سالہ شخص جوگندر کمار پراسرار طور پرہلاک ہو گیا۔ دریں اثناسوپور کے علاقوں ماربل، چنار، ہارڈ شوا، رشی پورہ ، رام پور اور راج پورمیں مسلسل چوتھے روز بھی بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری رہا۔ بھارتی فوجیوںنے کارروائی میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے۔ جموںو کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک نے گاندربل میںعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرجنوبی ایشیا میںپائیدار امن و استحکام کے قیام کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں