سونوسود کالاک ڈاؤن میں پورے گاؤں کو راشن فراہم کرنے کا وعدہ

سونو سود نے اس بات کا اعلان ریئلیٹی شو ’ ڈانس دیوانے ‘ کی حالیہ قسط میں کیا ہے

سونو سود بالی وڈ کے دوسرے اسٹارز کی نسبت فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔(فوٹو:فائل)

QUETTA:
بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں شدت کے ساتھ جاری ہیں، بالی وڈ کے کچھ سپراسٹار دوسرے ممالک میں سیر سپاٹے کر رہے ہیں توبالی وڈ کے کچھ ستارے ایسے بھی ہیں، جو کووڈ کے خلاف جنگ میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوئے ہیں۔

ایسے اداکاروں میں ایک نام سونو سود کا ہے۔ جنہوں نے ریاست مدھیہ پردیش کے ایک پورے گاؤں کو لاک ڈاؤن کے خاتمے تک کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں کورونا کو شکست دینے والے سونو سود نے اس بات کا اعلان ریئلیٹی شو ' ڈانس دیوانے ' کی حالیہ قسط میں کیا۔





مقابلے میں شریک ایک امیدوار اُدے سنگھ نے سونو سود کو بتایا کہ وہ ایک دہاڑی ڈار مزدر ہے اور ا س کے گاؤں نیمچھ میں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو دوتک فاقے کرتے ہیں۔ یہ بات سن کر سونو نے شو کے سیٹ پر ہی ادے کے پورے گاؤں کو لاک ڈاؤان کے خاتمے تک کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

سونونے ادے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ' لاک ڈاؤن ایک مہینے رہے، دو مہینے یا چھے مہینے آپ کے پورے گاؤں کو مری طرف سے راشن ملتے رہے گا۔

یاد رہے کہ بالی وڈ کے دوسرے اسٹارز کی نسبت فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، کووڈ کی پہلی اور دوسری لہر میں بھی سونو ضرورت مند افراد کے لیے ادویات، آکسیجن سلنڈر اور دیگر اشیا فراہم کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔
Load Next Story