کراچی وسطی میں ڈبل سواری اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد
آج سے 15 مئی تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی، لوگوں کی نقل و حرکت بھی ممنوع قرار، نوٹی فکیشن جاری
شہر قائد کے ضلعی وسطی میں کورونا کیسز میں اضافے کے سبب 15 روز کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، ضلع بھر میں اب ڈبل سواری اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے سبب شہر قائد کے ضلع وسطی میں یکم مئی سے 15 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ان علاقوں میں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقے شامل ہیں جہاں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، ان علاقوں میں بغیر ماسک کسی بھی شخص کا آنا جانا ممنوع ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ان علاقوں میں ڈبل سواری، تمام پبلک ٹرانسپورٹ، عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی، ان علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی تمام کاروباری یونٹس بند رہیں گے تاہم کریانہ اور میڈیکل اسٹورز ایس او پیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت ان علاقوں میں راشن فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔