ایران میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے

فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، فوٹو: فائل

ایران کے شہر قُم کے نزدیک ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق قُم کے نزدیک موالدان کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں اور 150 اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔


آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 فائر فائٹرز شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔



فائر بریگیڈ کے اہلکار تیزی سے پھیلتی آگ کو فیکٹری میں کیمیائی مادوں کے بہت بڑے بڑے ٹینکوں تک پہنچنے سے روکنے میں کامیاب رہے ورنہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
Load Next Story