فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ کو جھاڑپلادی
افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سب کے سامنے جھاڑ پلادی۔
سیالکوٹ میں سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیا کی فروخت پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کو سب کے سامنے باتیں سنا دیں۔ انہوں نے سونیا صدف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ' تمہیں کس بے غیرت نے اسسٹنٹ کمشنر لگا دیا، افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ آگر آپ اسسٹنٹ کمشنر ہیں تو عوام کا سامنا کریں، ان سے چھپ کیوں رہی ہیں۔ میں نے ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا، ہر جگہ بہترین کام ہورہا ہے مگر سب سے بُرا حال سیالکوٹ کا ہے۔ انہوں نے سونیا صدف کو کہا کہ آپ کی حرکتیں اسٹنٹ کمشنروالی نہیں ہیں، فردوس عاشق اعوان کی باتیں سن کر سونیا صدف غصے میں پنڈال سے باہر چلی گئیں۔
دریں اثنا چيف سيكرٹری پنجاب جواد رفيق ملك نے سيالكوٹ واقعہ پر رد عمل ديتے ہوئے كہا ہے كہ سيالكوٹ كے رمضان بازار ميں انتظامی افسر كے ساتھ غير مہذب برتاو كی مذمت كرتے ہيں۔ چيف سيكرٹري پنجاب نے كہا كہ اسسٹنٹ كمشنر سونيا صدف اور ديگر انتظامی افسران سخت گرمی اور كورونا وباءكے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہيں۔
انہوں نے كہا كہ كسی بھی سركاری افسر يا عملے كے ساتھ غير اخلاقی زبان استعمال كرنا قابل مذمت ہے، پنجاب بھر ميں انتظامی افسران دن رات عوام كی سہولت کے لیے فيلڈ ميں موجود ہيں جو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے كہا كہ كسی كو يہ زيب نہيں ديتا كہ وہ سركاری افسران كی تذليل كرے، فيلڈ ميں موجود تمام افسران كي انتھك محنت اور جرات كو سلام پيش كرتے ہيں ۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ميں نے اس افسوسناك واقعہ كے حوالے سے تحفظات وزير اعلی پنجاب تک پہنچا دیے ہيں۔