انتخابی اصلاحات اور 49 ترامیم لانے کافیصلہ کر لیا بابر اعوان

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرانے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائیگا

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ پر کرانے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائیگا ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلیے آئین اور الیکشن ایکٹ میں 49 ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔


سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کے لیے آئین کے آرٹیکل226 میں ترمیم کی جائیگی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے الیکشن ایکٹ کے سیکشن94 میں ترمیم کی تجویز دی ہے، انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے الیکٹرانک وؤٹنگ مشین کے استعمال کے لیے سیکشن 103 میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔

انتخابات میں کامیاب ہو کر 60 روز کے اندر حلف نہ اٹھانے والے امید وار کی نشست خالی قرار دینے کیلیے ایکشن 72 اے کی نئی شامل کی جانے کی تجویز ہے، سیکشن 202 میں ترمیم سے کوئی سیاسی جماعت اس وقت تک رجسٹرڈ نہیں ہو گی جب تک وہ اپنے 10ہزار بنیادی اراکین کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا دے، ہر سیاسی جماعت کو20 فیصد خواتین کی رکنیت ظاہر کرنا ہو گی، مجوزہ ترامیم کے مطابق ہر سیاسی جماعت کو سالانہ کنونشن منعقد کرنا لازمی ہو گا اور معینہ مدت کے اندر جماعتی انتخابات کرانا ہوں گے۔
Load Next Story