قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانے کافیصلہ
فارروق نائیک نے ترمیم پرکام شروع کردیا،آبادی کے تناسب سے اقلیتی نشستوں میں اضافہ ہوگا
وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانے کافیصلہ کرلیاہے اس ضمن میں وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے ترمیم پرکام شروع کردیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدرزرداری نے وفاقی حکومت کوہدایت کی ہے کہ ملک میں اقلیتوںکی آبادی میں اضافہ ہواہے اس لیے اقلیتوںکی آبادی کے تناسب سے ان کی سیٹوں میں اضافہ کیاجائے۔ذرائع کے مطابق صدرزرداری کی ہدایت کے بعدمجوزہ آئینی ترمیم کے تحت اقلیتوں کوقومی اسمبلی میں4فیصدنشتیں مختص کی جائیں گی،
اس طرح اقلیتوں کی قومی اسمبلی میں13 سے14نشستیں بن جائیںگی۔اس وقت قومی اسمبلی میں اقلیتوںکیلیے مخصوص 10 نشستوںکی اقلیتوں میں تقسیم بھی بعض اقلیتی کمیونٹی کیلیے تشویش کاباعث ہے، پاکستان میںموجود عیسائی برادری کی قومی اسمبلی میں اپنی نمائندگی کواپنی آبادی کے تناسب سے کم سمجھتی ہے۔