سندھ حکومت کا بجٹ کی تیاری میں عوامی شراکت کا فیصلہ
شہریوں کی تجاویز پر سندھ میں مالی سال22- 2021 کے بجٹ میں آراء کو شامل کیا جائے گا
سندھ حکومت نے بجٹ تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں پہلی بار عوام کے پیسے سے عوامی بجٹ کی تیاری کی جارہی ہے، اور تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ حکومت نے بجٹ کی تیاری میں عوام کی شراکت کا فیصلہ کیا ہے، شہریوں کی تجاویز پر سندھ میں مالی سال22- 2021 کے بجٹ میں آراء کو شامل کیا جائے گا۔
اس حوالے سے شہریوں سے تجاویز کے لئے سندھ حکومت نے پرفارما تیار کیا ہے اور فارم محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ خزانہ نے شہریوں سے بجٹ سازی پر جو تجاویز طلب کی ہیں، ان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے ترجیحی شعبوں و محصولات کے بارے میں تجاویز مانگی گئی ہیں، سب سے زیادہ بجٹ مختص کرنے کے لئے دس شعبوں میں شہریوں سےرائے مانگی گئی ہیں۔
سندھ حکومت نے شہریوں سے 'سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بڑھانے کے لئے اساتذہ کی تعداد بڑھانے، درسگاہوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی، امن و امان کی صورتحال کی بہتری، صحت عامہ اور دیہی ترقی سے متعلق اور ٹیکس وصولیوں کے لئے موبائل ایپلیکشن، ویب پورٹل میں سے کون سے طریقہ اپنایا جائے' پر تجاویز طلب کی ہیں۔