بھارتی اسپتال میں آکسیجن نہ ہونے سے کورونا کے 24 مریض ہلاک
بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی
BEIJING:
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 689 مریض جان کی بازی ہار گئے جب کہ آکسیجن کی قلت کے باعث کرناٹک کے ایک اسپتال میں 24 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دن میں کورونا سے مزید 3 ہزار 689 افراد ہلاک ہوگئے، ملک میں مجموعی طور پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 600 ہو گئی ہے۔
دریں اثناء بھارتی ریاست کرناٹک میں چماراج نگر اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث کورونا کے 24 مریض جاں بحق ہوگئے۔ اسی طرح ایک دن میں کورونا کے نئے 3 لاکھ 93 ہزار کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 95 لاکھ ہوگئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : بھارت ؛ 3 ریاستوں کی ودھان اسمبلی کے انتخابات میں مودی کو دھچکا
بھارت میں یومیہ کورونا کیسز 3 لاکھ سے زائد ہونے کا یہ مسلسل 12 واں روز ہے جب کہ چار روز سے یومیہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 3 ہزار سے زیادہ ہے۔ اسپتال بھر گئے اور آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ برطانیہ سمیت کئی ممالک کی جانب سے طبی آلات اور آکسیجن گیس کی امداد بھی بھارت پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کی نئی ہلاکت خیز لہر کے ذمہ دار مودی ہیں، واشنگٹن پوسٹ
کورونا کی نئی لہر کی وجہ 5 ریاستوں میں ودھان سبھا کے الیکشن، بلدیاتی انتخابات اور کمبھ میلے میں لاکھوں افراد کے ایس اوپیز کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے شرکت کرنا ہے حالانکہ بھارت میں اب تک 14 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اور اب 18 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔