شامحلب میں شدید لڑائی جاریمزید 14 افراد ہلاک

قبرص میں یورپی وزرائے خارجہ کااجلاس،شامی حکومت کیخلاف مزید پابندیوں کامطالبہ ۔

قبرص میں یورپی وزرائے خارجہ کااجلاس،شامی حکومت کیخلاف مزید پابندیوں کامطالبہ، فوٹو: اے ایف پی

شام کی سرکاری فوج اورباغیوں میں حلب شہر میں فوجی اڈوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کیلیے شدید لڑائی جاری ہے۔


جبکہ جھڑپوں میں مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے، فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے باغیوں سے ہنانو اڈے کو واپس لے لیا ہے ، فوج کو ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی، فوج نے حلب میں باغیو ں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے، فوج نے باغیوں کی چھ گاڑیوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، دریں اثناء شام میں سرکاری فوج کی کارروائیوں میں مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5 شہری اور 9 باغی شامل ہیں، روس نے شام میں خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ادھر یورپی یونین نے شامی حکومت کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اس حوالے سے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس قبرص میں ہوا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story