عمران خان آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں سنبھال نہیں پارہے ملک کیا چلائیں گے بلاول
عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر وہ اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے تو ملک کیا چلائیں گے؟
بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی کی ریکارڈ شرح پر حکومتِ وقت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 11.1 فیصد جبکہ سالانہ شرح 14.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے، ڈبلیو پی آئی کے مطابق مہنگائی کی شرح 16.6 فیصد جبکہ ایس پی آئی کے مطابق تو ملک میں مہنگائی کی شرح 21.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ہوش کے ناخن لیں، المیہ یہ ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کی حکومت کا ہر گزرتا دن مہنگائی کا طوفان لارہا ہے، جب گندم اور گنا پیدا کرنے والا ملک چینی اور آٹا درآمد کرے گا تو کیسے ملک چلے گا؟
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں مختصر ہوتے افطار کے دسترخوان عمران خان کی نااہلی کی داستانیں سنارہے ہیں، عوام عمران خان کو مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر خان صاحب اپنی تعریف کے علاوہ کچھ سننے کو تیار نہیں، تیل، گھی، چینی، آٹے، دالوں، پھلوں، سبزیوں اور گوشت سمیت وہ کون سی ایسی شے ہے کہ جس کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا ہو، عمران خان آلو، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں تو سنبھال نہیں پارہے تو ملک کیا چلائیں گے؟۔ سندھ حکومت نے کمرتوڑ مہنگائی کے دنوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کا اجرا کرکے غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی وفاق میں حکومت بناکر ملک بھر کے مزدوروں کے لئے بے نظیر کارڈ جاری کرے گی۔