سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر
5 مئی کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا
سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
5 مئی کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرلز،چیف سیکرٹریز سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ جسٹس مشیر عالم اور مظہر عالم بنچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے گزشتہ روز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کر دیا تھا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کی عدم دستیابی پر بینچ تبدیل کیا گیا ہے۔ دونوں ججز رواں ہفتے لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کررہے ہیں۔