علی ظفر کا نعتیہ کلام ’’بلغ العلی بکمالہ‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول
اس نعت کو ریکارڈ کرتے وقت میرے جو احساسات تھے انہیں میں بیان نہیں کرسکتا، علی ظفر
معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پیش کیا گیا نعتیہ کلام ''بلغ العلی بکمالہ'' ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔
گزشتہ روز علی ظفر نے اس خوبصورت نعتیہ کلام کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھی اور حضور پاک ﷺ کی تعریف بیان کرتے ہوئے کہا تھا ''کوئی حد ہے ان کے عروج کی (ﷺ)''۔ علی ظفر نے ٹوئٹر پر لکھا اس خوبصورت نعت کو ریکارڈ کرتے وقت میرے جو احساسات تھے انہیں میں بیان نہیں کرسکتا۔
علی ظفر کا نعتیہ کلام ''بلغ العلی بکمالہ'' کو یوٹیوب پر اب تک 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور لوگوں کو یہ خوبصورت نعتیہ کلام بے حد پسند آیا ہے۔ لوگوں نے جہاں یوٹیوب پر اس نعت کی تعریف کی وہیں سوشل میڈیا پر بھی اس کے مختصر کلپ وائرل ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آوازمیں درود و سلام 'سلام عاجزانہ' پیش کردیا گیا
اس سے قبل عاطف اسلم نے بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں درودوسلام ''سلامِ عاجزانہ'' پیش کیا تھا اور اس خوبصورت درودوسلام کو بھی لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
[ytembed videoid="yR9ZW4mS_EA"]