مقام ابراہیم کی بھی قریب ترین تصاویر جاری

ان تصاویر کو فوٹوگرافی کی جدید ترین تکنیک فوٹو امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے

ان تصاویر کو فوٹوگرافی کی جدید ترین تکنیک فوٹو امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے

سعودی حکومت نے حجر اسود کے بعد مقام ابراہیم کی بھی قریب ترین تصاویر جاری کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے رئاسة شؤون الحرمين کی جانب سے جاری کردہ ان تصاویر کو فوٹوگرافی کی جدید ترین تکنیک فوٹو امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ تصاویر بنانے سے پہلے مقام کی اچھی طرح صفائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنت کے پتھر حجر اسود کی قریب ترین تصویر جاری


مقام ابراہیم وہ پتھر ہے جس پر چڑھ کر حضرت ابراہیمؑ نے بیت اللہ کی دیوار تعمیر کی۔ اس پتھر پر ابراھیم علیہ السلام کے پا‎ؤں کے نشانات موجود ہیں جن کی لمبائی اور چوڑائی 50 سینٹی میٹر ہے۔ اس پتھر کو سونے کے سنہرے جنگلے میں محفوظ کیا گیا ہے۔

مقام ابراہیم مسجد حرام کے صحن میں خانہ کعبہ سے 13 میٹر مشرق میں ہے اور اس کا ذکر سورۂ البقرہ میں بھی ہے۔ اس مقام کو مصلے کا درجہ حاصل ہے اور امام کعبہ اسی کے پاس کعبہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھاتے ہیں۔ طواف کے بعد یہاں دو رکعت نفل پڑھنے کا حکم ہے۔

Load Next Story