سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں 2 پاکستانیوں کے سر قلم

سعودی عرب میں اسلامی شریعت کے مطابق قتل، اسمگلنگ، زیادتی اور چوری سمیت دیگر کئی جرائم کی سزا موت ہے

ابرار حسین کا منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں جدہ میں جبکہ زاہد خان کا قطیف میں سر قلم کیا گیا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں 2 پاکستانیوں کے سر قلم کردیئے گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں سر قلم کرنے کی پہلی سزا 2 پاکستانیوں کو دی گئی اور جدہ میں ابرار حسین کو پیٹ میں ہیروئن چھپا کر اسمگل کرنے کے جرم میں سر قلم کئے جانے کی سزا دی گئی جبکہ زاہد خان برکت کا اسی جرم میں سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قطیف میں سر قلم کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی شریعت کے مطابق قتل، اسمگلنگ، زیادتی اور چوری سمیت دیگر کئی جرائم کی سزا موت ہے اور گزشتہ سال بھی مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر 78 مجرموں کے سر قلم کئے گئے تھے۔
Load Next Story