شاہ رخ خان کی مسترد فلم نے کپل شرما کا فلمی کیریئر بنادیا
ہدایت کار ڈیوڈ دھون نے ’’فلم کس کس کو پیار کروں‘‘ شاہ رخ خان کو آفر کی تھی
بالی ووڈ رومانس کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے مسترد کردہ فلم ''کس کس کو پیار کروں'' نے کپل شرما کا اداکاری میں کیریئر بنادیا۔
بھارتی کامیڈین واداکار کپل شرما کی ڈیبیو فلم ''کس کس کو پیار کروں'' ان کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ یہ فلم کپل سے پہلے شاہ رخ خان کے حصے میں آئی تھی لیکن انہوں نے نامور بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اس فلم کے رائٹس ہدایت کار عباس مستان نے خریدنے کے بعد کپل شرما کو کاسٹ کیا تھا۔
بالی ووڈ کو متعدد بلاگ بسٹر فلمیں دینے والے ہدایت کار ڈیوڈ دھون اس سے پہلے بھی شاہ رخ خان کو فلموں کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن بالی ووڈ کے رومانس کنگ نے 2 مرتبہ ان کی فلمیں ٹھکرائیں جس میں نامور اداکار گوندا اور انیل کپور کی کامیاب فلم ''دیوانہ مستانہ'' شامل ہے جس میں گوندا کا کردار شاہ رخ خان کو آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ دھون نے دوسری بار ''کس کس کو پیار کروں'' جو ایک کامیڈی اور رومانس پر مبنی فلم تھی شاہ رخ خان کو آفر کی لیکن انہوں نے ایک بار پھر انکار کردیا جس کے بعد یہ فلم کپل شرما کے حصے میں آئی۔ ابتدائی طور پر اس فلم میں ہیرو کو 7 اداکاراؤں کے ساتھ رومانس کرنا تھا تاہم بعد میں فلم میں 4 اداکاراؤں کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو ڈیوڈ دھون کے کام کرنے کا انداز پسند نہیں جس کے باعث وہ ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے۔