پاک سعودیہ تعاون خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات لائے گا آرمی چیف
سعودی چیف کی علاقائی تعاون، امن اور استحکام کو بہتر بنانے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
ISLAMABAD:
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد الرویلی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، افغان امن عمل، دفاع و سلامتی، فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد الرویلی سے ملاقات کی، آرمی چیف نے دونوں مسلح افواج کے مابین فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاک سعودی عرب تعاون خطے میں امن اور سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔
اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاد الرویلی نے آرمی چیف کے جذبات پرشکریہ اداکیا اورانہوں نے علاقائی تعاون، امن اور استحکام کو بہتر بنانے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔