بھارتی اداکار و کامیڈین کورونا کے باعث ہلاک

اداکار پانڈو تامل فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے، بھارتی میڈیا

کچھ روز قبل اداکار پانڈو کو کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی فوٹوبھارتی میڈیا

بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروکامیڈین پانڈو کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پانڈو کی عمر 74 برس تھی۔ کچھ روز قبل انہیں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پانڈو تامل فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی موت نے پوری کولی ووڈ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے ایک اور اداکارو ہدایت کار کورونا کے باعث چل بسے


بھارت میں ناول کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث صورتحال بہت خطرناک ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ہدایت کار کے وی آنند کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے اور اب اداکار پانڈو اس جان لیوا وائرس کے باعث چل بسے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی بیوی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی موسیقار شرون راتھور کورونا کے باعث ہلاک

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
Load Next Story