کراچی میں 12 کلو گرام سونے کی نقب زنی واردات کا ڈراپ سین
اپنی ہی دکان میں چوری کا ڈرامہ رچانے والا ملزم آصف ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا
کلفٹن میں گلف شاپنگ مال کے سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، اپنی ہی دکان میں چوری کا ڈرامہ رچانے والا ملزم آصف ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔
ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے گلف شاپنگ مال میں سنار کی دکان میں نقب زنی کا معمہ حل کرلیا ۔ پولیس نے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز پر چھاپہ مار کر 3 کلو سونا برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران نقب زنی کے مقدمہ الزام نمبر 201/2021 کے مدعی آصف اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم آصف میمن نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کرکے نقب زنی کا ڈرامہ رچایا تھا ، گرفتار ملزم نے واقعے کا مقدمہ درج کراتے ہوئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ نامعلوم افراد نے دکان کے شٹر میں لگے تالے کاٹ کر دکان کے اندر سے 10 کلو گرام سونا چوری کیا تھا ، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے مقدمے کی تفتیش کے لیے ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کی سربراہی میں ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سنار کی دکان میں نقب زنی، 12 کلو گرام سونا لوٹ لیا گیا
انویسٹی گیشن ٹیم نے مذکورہ دکان سی سی ٹی وی فوٹیج کی ڈی وی آر سمیت 15 دیگر دکانوں کی فوٹیج اور 20 سے 23 افراد کے بیانات قلمبند کیے ، بعدازاں 15 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی جس کے دوران مدعی مقدمہ آصف میمن نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ٹیکنو سٹی میں اپنے دوست وسیم کے آفس میں چھاپہ لگوا کر تین کلو سونا برآمد کرا دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مسروقہ سونا جلد برآمد کر لیا جائے گا ۔