عید پر ہاکس بے سی ویو مری سمیت سیاحتی مقامات بند رہیں گے
اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی
عید کی چھٹیوں میں ہاکس بے، سی ویو، مری سمیت ملک کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی، مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے، اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی، عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو بند رہیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گروسری شاپس شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، فارمیسیز کو بھی پابندیوں سے استثنیٰ ہوگا، ویکسینیشن سینٹرز بھی 24 گھنٹے کام کرینگے۔
ادھر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید تعطیلات کے دوران مری سمیت تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا حکم دے دیا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ 8 سے 16 مئی تک مری اور صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات بند رہیں گے، مری اور دیگر سیاحتی مقامات کی طرف جانے والےراستے 16 مئی تک بند رہیں گے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مری یا دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور تعطیلات کے دوران گھر رہیں، اس فیصلے کی خلاف وزری کرنےوالوں کو مری یا دیگر سیاحتی مقامات میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔