بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی کا 4 سالہ بیٹا کینسر کے مرض میں مبتلا

ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر بچے کے گردے کی سرجری کرانے کا کہا ہے جس کے بعد اس کی کیمو تھراپی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا

عمران نے فلم ’’مسٹر ایکس‘‘ کی شوٹنگ کے لئے جنوبی افریقا جانا تھا تاہم اب فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے فوٹو : فائل

بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے 4 سالہ بیٹے ایان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ عمران ہاشمی نے انہیں اسپتال سے فون کر کے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ان کے 4 سالہ بیٹے ایان کے گردے میں کینسر کی تشخیص کی ہے، مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ عمران بچے کی بیماری کی وجہ سے انتہائی پریشانی میں متبلا ہے اورجس وقت اس نے فون پر اطلاع دی تو اس کی آواز بھی بھرائی ہوئی تھی۔


مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ عمران نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر بچے کے گردے کی سرجری کرانے کا کہا ہے جس کے بعد اس کی کیمو تھراپی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمران ہاشمی نے فلم ''مسٹر ایکس'' کی شوٹنگ کے لئے جنوبی افریقا جانا تھا تاہم اب فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے اورپروڈیوسرنے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہی کی جائے گی تاکہ عمران ہاشمی اس میں حصہ لینے کے ساتھ اپنے بچے کی دیکھ بھال بھی کر سکیں ۔
Load Next Story