خیبرایجنسی میں دھماکے سے امن لشکر کے 2 رضاکار جاں بحق
ذخہ خیل بازار میں امن لشکر کے مرکز کے باہر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے ایک دھماکہ کیا گیا
امن لشکر کے مرکز کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے ذخہ خیل بازار میں امن لشکر کے مرکز کے باہر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے ایک دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں امن لشکر کے 2 رضاکار جاں بحق ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔