رینجرز و سندھ حکومت کے درمیان چپقلش کا وزیراعظم اور آرمی چیف نوٹس لیں الطاف حسین

حکومت سندھ کی جانب سےپولیس میں تبادلوں کاسلسلہ چوہدری اسلم کےقتل پرسےعوام کی توجہ ہٹانےکیلئے چھیڑاگیاہے، الطاف حسین

چوہدری اسلم کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کر کے اصل حقائق فی الفور عوام کو بتائے جائیں، الطاف حسین فوٹو:فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان چپقلش کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے حکومت سندھ کی جانب سے پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے بعد صوبائی حکومت اور رینجرز کے مابین غلط فہمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے چوہدری اسلم اوردیگر پولیس اہلکاروں کے قتل پر سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ مسئلہ چھیڑا گیا ہے۔ الطاف حسین نے وزیر اعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان چپقلش کا نوٹس لیتے ہوئے اس مسئلے کو مزید بگڑنے سے بچائیں اور چوہدری اسلم کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرکے اصل حقائق فی الفور عوام کو بتائے جائیں۔

الطاف حسین نے پولیس اہلکاروں سے بھی اپیل کی کہ چوہدری اسلم اور ان کے ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کے لئے جو نئی نئی سازشیں کی جارہی ہے اس کو سمجھیں اور اپنے ساتھیوں کے خون پر پردہ ڈالنے کی سازش کو ناکام بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
Load Next Story